کانگریس نے آج مودی حکومت کو آگاہ کیا کہ وہ نوجوانوں پر ظلم و ستم کرنا بند کرے کیونکہ نوجوانوں میں اقتدار تبدیل کرنے اور بڑی سے بڑی طاقت کو ہٹانے کی صلاحیت ہوتی ہے۔
کانگریس کے ترجمان آر پی این سنگھ نے یہاں نامہ نگاروں
سے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی حکومت جس راہ پر چل رہی ہے وہ جمہوری نہیں ہے۔
انہوں نے کہا ’’میں بہت چھوٹا آدمی ہوں لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کو مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ وہ نوجوانوں کی آواز کو دبانے کی کوشش نہ کریں۔